شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا
اسلام آباد ملک کے سینئر سیاستدان شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا اس سے قبل شیخ رشید کے ساتھ وزیر ریلوے تھے اور وہ ریلوے میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے اعجاز شاہ کو ہٹا کر شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ بنانا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ حکومت کو پی ڈی ایم کی طرف سے جلسے و جلوسوں کا سامنا ہے اور پی ڈی ایم حکومت کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے ایسے وقت میں سینئر سیاستدان شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ بنانا کا مطلب ہے کہ حکومت پی ڈی ایم کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹانا چاہتی ہے اور شیخ رشید سخت فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ اعجاز شاہ کو انٹی نارکوٹیکس کنٹرول کا قلمدان سونپ دیا گیا جبکہ اعظم سواتی کو وزیر ریلوے کا قلم دان دیا گیا ہے۔