امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری 216 روپے کی سطح پر آگیا

کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر 2 روپے 88 پیسے کی کمی کے بعد 216 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کو فروخت کرنے کا رجحان بڑھ گیا تھا۔فاریکس ڈیلرز کے بیان کے مطابق ڈالر کی فروخت میں اضافہ ہوا اور رواں ہفتے بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی فروخت جاری و ساری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ درآمدی بل میں کمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے