وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے 5 روزہ دورہ پرسعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سعودی ہم منصب اور دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، راناثنااللہ پاکستان سعودی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پرسعودی حکام سے بات چیت کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے