خضدار، ٹریفک حادثہ 1 شخص جاں بحق تین زخمی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں کار گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز خضدار سے دراکھالہ جانیوالی کار کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ وھیر کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں (ح) زوجہ محمد عمر موقع پر جاں بحق جبکہ مسماۃ (س) عنایت اللہ مختیار احمد اور الہی بخش شدید زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں طبی امداد دی جارہی ہیں نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے