حکومت نے 25 ہزار روپے کے نئے پرائزبانڈ کی فروخت پرفوری طور پر پابندی عائد کردی۔
31 مئی 2021 سے 25 ہزار کے پرائز بانڈز ناقابل استعمال ہوں گے۔ فنانس ڈویژن کے مطابق اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک سمیت 5 بینکوں کی 16 برانچز سے یہ بانڈز تبدیل کروائےجاسکتےہیں۔
بانڈز کو قومی بچت سے اسپیشل سیونگز یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں تبدیل کرایاجاسکتاہے۔