فزیو تھراپسٹ کے کچھ آسامیاں تعیناتیوں کے لیے پبلک سروس کمیشن کو بھجوائی گئی ہے، احسان شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اراکین صوبائی وزیر صوبائی وزیر صحت احسان شاہ نے کہا کہ پریس کلب کے سامنے احتجاج پر بیٹھے فزیو تھراپسٹ سے انہوں نے مذاکرات کیے اور فزیو تھراپسٹ کے کچھ آسامیاں تعیناتیوں کے لیے پبلک سروس کمیشن کو بھجوائی گئی ہے کوشش کی جائیگی کہ ڈی ایچ کیو کی سطح پر اسپتالوں میں ایک یا دو دو فزیو تھراپسٹ تعینا ت کئے جائیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ میرے پاس آئے تھے انہوں نے ٹائم اسکیل کی منظوری پر یقین دہانی کرائی تھی کہ اساتذہ اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں گے مگر افسوس آج بھی یونین کے اساتذہ ڈیوٹیاں نہیں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ باقی کسی صوبے میں اساتذہ کو ٹائم اسکیل نہیں دیاجاتا یہ واحد صوبہ ہے کہ اساتذہ کو ٹائم اسکیل دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سابق حکومت میں سی ٹی ڈی پر انگلیاں اٹھائی جاتی رہی ہیں موجودہ حکومت میں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور سابق آئی جی پولیس طاہر رائے کے درمیان اختلاف کی وجہ بھی یہی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے