ژوب شہر کو ایک ماڈل سٹی بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے، حاجی مٹھا کاکڑ

ژوب (ڈیلی گرین گوادر) صفائی نصف ایمان ہے عوام شہر کی صفائی میں تعاون کریں ژوب شہر کو ایک ماڈل سٹی بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے شہر میں جاری نالیوں اور روڈوں کی پختگی میں کسی قسم غفلتِ برداشت نہیں کرینگے کیونکہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا،ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی حاجی مٹھا خان کاکڑ نے بابو محلہ میں نالیوں کی پختگی اور بازار میں صفائی ستھرائی کا معائنہ کرتے ہوئے مختلف دکانداران اور عام شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نوجوانان ایکشن کمیٹی کے صدر ساجد عمران بنگش جنرل سیکرٹری سید افضل شاہ خدائیداد خان کاکڑ فضل آمین مندوخیل اور نور کاکڑہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ ژوب شہر ہم سب کا مشترک ہیں شہر کی خوبصورتی اور کلین سٹی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ 2018 الیکشن میں عوام نے جس طرح ہم پر اعتماد کرکے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا حکومت میں رہ کر ساڑھے تین سال میں وفاقی وصوبائی فنڈز سے ژوب میں 17 ارب روپے کا ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ژوب شہر کے مختلف علاقے خروٹ آباد شیرانی بازار اسلام میار نیو آبادی اپوزئی ٹاؤن کاکڑ ٹاؤن میں نالیوں اور روڈوں کی پختگی کا کام جاری ہے جس کی تکمیل سے شہری خوشحال اور سوکھ کا سانس لینگے انہوں نے کہا کہ ژوب کے عوام اپنے گلی محلوں میں نالی اور سڑکوں کی حفاظت کریں اور صفائی کا خیال رکھیں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے انہوں نے کہا کہ ژوب شہر میں جاری ترقیاتی کام اور شہر میں صفائی ستھرائی کی نگرانی خود کرونگا اس میں کسی قسم غفلت برداشت نہیں کرینگے بازار میں عام شہریوں اور دکانداروں نے نالیوں کی عدم صفائی اور نالیوں کی نکاسی آب کے مسائل پیش کئے رکن اسمبلی حاجی مٹھا خان کاکڑ نے عوام کو یقین دلایا کہ ژوب شہر کو ایک ماڈل سٹی بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے شہر کے متعلق فنڈز فراہم کرتا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ شہر کو کلین سٹی بنانا ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے