مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کیساتھ کھڑی ہے،عبدالعزیز عقیلی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون سیزن کے شدید بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کیساتھ کھڑی ہے اس حوالے سے وزیراعظم شہبارشریف کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکیج پر لسبیلہ میں عملدرآمد کا آغاز ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائم منسٹر ریلیف پیکیج کے تحت حالیہ سیلاب کے دوران جانبحق افراد کے ورثاء میں امدادی چیکوں کی تقسیم کے موقع پر سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر نگرانی قائم ریلیف کیمپ کا دورہ بھی کیا اس موقع پرآئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ ڈی آ ّئی جی پولیس قلات رینج پرویز عمرانی ڈی سی لسبیلہ مراد خان کاسی بھی انکے ہمراہ تھے چیف سیکرٹری کوریلیف کیمپ دورے کے موقع سیکرٹری ایریگیشن انجینئر عبدالفتح بھنگر سیکرٹری مواصلات علی اکبر بلوچ سیکرٹری ہیلتھ حافظ طاہر کاکڑ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر نے حالیہ بارشوں و سیلاب سے متعلق بحالی کے ا مور پر بریفنگ دی کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی اور ڈپٹی کمشنر مراد خان کاسی نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی زیرنگرانی سیلاب متاثرہ علاقوں میں 75 لنک روڈ میں سے 63 روڈز کو عارضی طور پر متبادل راستہ فراہم اور 3277 خیمے سیلاب متاثرین کو فراہم کردی گئے ہیں انیوں نے بتایا کہ فراہمی آب کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں 200 لائنیں اسکیمات مکمل طور پر بحال کردی گئی ہیں انتظامی افسران نے بتایا کہ آر سی ڈی شاہراہ اور کوسٹل ہائیوے سے ملحقہ سیلاب متاثرہ لاکھڑا لیاری دریجی شاہ نورانی روڈ سمیت مواصلاتی رابطوں کو مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ہے سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان حافظ محمد طاہر کاکڑ نے بریفنگ میں چیف سیکرٹری کو بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایڈمسٹریشن کی زیر نگرانی سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانچ میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور قاضی ترجیحی بنیادوں پر لسبیلہ کے سیلاب متاثرہ علاقے لاکھڑا لیاری ٹیارو بیلہ میں متاثرین کو طبی سہولیات فراہمی کی مانیٹرنگ کررہی ہیں چیف سیکرٹری نے ریلیف کیمپ دورے کے موقع پر سیلاب زدگان کو میڈیکل اور ویٹرنری سہولیات کا جاِزہ لیا انہوں نے ریلیف کیمپ میں میڈیکل اور ویٹرنری سہولیات فراہمی پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کو رجسٹرڈ کے ذریعے ریکارڈ رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے