تاجروں کے بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس ایک سال کیلئے مؤخر کیا، وزارت خزانہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزارت خزانہ کا بجلی بلوں پر فکس ٹیکس سے متعلق بیان سامنے آگیا ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تاجروں اور دکانداروں کے بجلی کے بلوں پر فکسڈ ٹیکس کی وصولی ایک سال کیلئے مؤخر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں پر ایک سال کیلئے فکسڈ ٹیکس تاجروں کے مطالبے پر مؤخر کیا۔اس حوالے سے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

واضح رہےکہ بجلی کے بلوں کے ذریعے 6 ہزار روپے ٹیکس وصولی پر تاجروں نےشدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ٹیکس واپس لینے کی اپیل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے