پی ڈی ایم کی جما عتیں ہوش کے ناخن لیں یہ جلسہ جلوس نہیں لاک ڈاون کا وقت ہے، حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی
کوئٹہ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اپوز یشن والے کو نسلر کی نشست نہیں چھوڑسکتے اسمبلیاں کیا چھوڑ یں گے استعفوں کی صورت میں قانون اور آئینی کے تحت ضمنی الیکشن ہوں گے ملک بھر سمیت بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعد اد میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ایسے میں پی ڈی ایم کی جما عتیں ہوش کے ناخن لیں یہ جلسہ جلوس نہیں لاک ڈاون کا وقت ہے بے وجہ عوام کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں
لیاقت شاہوانی کا کہنا تھاکہ ملک میں یومیہ 50 کی اوسط سے کورونا سے اموات ہورہی ہیں کو ر ونا کی دوسری لہر میں شدت آرہی ہے خدشہ ہے مو سم سرما میں وبا کا عروج آئیگا دوسری لہر میں شرح امو ات پہلی لہر سے زیادہ خطرناک ہے ہسپتالوں میں 24 مریض آکسیجن پر ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں انھوں نے کہاکہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں کیسز کی شرح 11فیصد سے زائد ریکارڈ ہوئی ہے نومبر کے مہینے میں کیسز کی شرح 7 فیصد تھی اس میں اضافہ کی صور تحا ل باعث تشویش ہے ترجمان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن جلسہ جلو س اور ریلیاں نکال رہی ہے رہنماوں کے رویے سے عام لو گ سمجھ رہے ہیں کورونا نہیں ہے حالانکہ پی ڈی ایم استعفی لے سکتی ہے نہ ہی استعفی دے سکتی ہے پی ڈی ایم نے استعفے دینے کا شوشہ چھوڑا ہوا ہے یہ شوشہ ملتان جلسے کی ناکامی کے بعد عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ہے انھوں نے دعوی کیا کہ اپوزیشن کے ان جلسوں سے کورونا کا یلغار ہوگا پی ڈی ایم جلسہ گاہ کو مذبحہ خانہ میں تبدیل کررہے ہیں سی ایم سند ھ کورونا کے پھیلاو روکنے کیلئے آگے رہے ہاتھ تک جوڑے اب مراد علی شاہ خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ خدارا اپوز یشن اس کو انا کا مسئلہ نہ بنائے یہ جلسے جلوس لانگ مارچ کا نہیں لاک ڈاون کا وقت ہے پی ڈی ایم میں صاحب بصیر ت افراد سے گزارش ہے اپنا کردار ادا کریں لیاقت شاہوانی نے کہاکہ اپوزیشن کے جلسوں پر قرنطینہ ایس او پیز لاگو کئے جائیں پی ڈی ایم جلسوں میں شرکت کرنے والوں اور لیڈروں کو قرنطینہ کیا جائے تمام شرکا اور لیڈران کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں جن کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ان کو آئسو لیٹ کیا جائے کیونکہ وہ چلتے پھرتے کورونا کے مریض ہیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ اپوز یشن والے کو نسلر کی نشست نہیں چھوڑسکتے اسمبلیاں کیا چھوڑ یں گے استعفو ں کی صورت میں قانون اور آئینی کے تحت ضمنی الیکشن ہوں گے