سول اسپتال میں جدید برن یونٹ کا قیام ایک غیر معمولی پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے محکمہ صحت بلوچستان کے زیر انتظام چلنے والے تمام اسپتالوں کو جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک کرکے روزآنہ کی بنیاد پر آنے والے مریضوں کی طبی ہسٹری اور میڈیکل اسٹیٹس کی سنٹرلائزیشن کے لئے تیکنیکی معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے قابل عمل آئی ٹی منصوبے تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے سول سنڈیمن پروانشل اسپتال کوئٹہ کے غیر رسمی دورے کے موقع پر پارلیمانی سیکرٹری سائنس اور ٹیکنالوجی قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ اسپتال میں آئی ٹی کے مرکزی سرور سے منسلکی کے بعد کسی بھی مریض کا تمام ڈیٹا اور اپ ڈیٹ ہر شعبے میں موجود ہوگی سول سنڈیمن سمیت کوئٹہ کی ٹرشری کئیر اسپتالوں کی انتظامیہ ملک کے بڑے نجی اسپتالوں کی طرز پر مریضوں کی ای فائلنگ ریکارڈ کیپنگ کرے تو وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی ہر ممکن تعاون کرے گی اس موقع پر میڈیکل سپریٹینڈنٹ سول سنڈیمن پروانشل ہسپتال ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قانون و پارلیمانی امور کو اسپتال میں جاری ترقیاتی و توسیعی منصوبوں سے متعلق آگاہی دی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ سول اسپتال میں جدید برن یونٹ کا قیام ایک غیر معمولی پیش رفت ہے صوبائی حکومت نے سول اسپتال میں پرانی ناقابل استعمال عمارات کو منہدم کرکے ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے سرجیکل ٹاور کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے اس منصوبے کی تکمیل سے شہر کے وسط میں واقع اس اسپتال میں طبی خدمات کے دائرہ کار کو بہتر اور وسیع کیا جاسکے گا کوشش کی جائے کہ بھاری لاگت سے تعمیر ہونے والے اس سرجیکل ٹاور کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک کرکے مریضوں کا ڈیٹا، علاج معالجے کی پیش رفت سمیت ڈیوٹی پر متعین ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی حاضری کو آر ٹی ایم ایس سے منسلک کیا جائے ، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے نرسنگ ہاسٹل، پیڈز وارڈز، شعبہ حادثات کا بھی معائنہ کیا اور اسپتال میں طبی خدمات کی فراہمی اور صفائی کے نظام میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس اور اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا نرسنگ ہاسٹل کے معائنے کے موقع پر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ہاسٹل میں رہائش پذیر نرسز سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے نرسنگ اسٹاف نے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے نرسنگ ہاسٹل کی تزئین و مرمت اور نئے ٹیوب ویل کی تنصیب کا منصوبہ مکمل ہوا جس سے نرسنگ ہاسٹل میں قلت آب کا دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے نرسنگ اسٹاف کو تلقین کی کہ سہولیات کی دستیابی کے بعد وہ اپنے فرائض کی انجام دہی پوری نیک نیتی اور دلجوئی سے کریں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے نو تعمیر شدہ برن یونٹ کا بھی معائنہ کیا جہاں طبی یونٹ کے سربراہ پروفیسر منظور حسین نے برن یونٹ میں موجود طبی سہولیات اور خدمات سے متعلق بریفننگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے