پی ڈی ایم نے عمران خان کو نااہل قرار دلانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا
اسلام آباد: پی ڈی ایم نے عمران خان کو نااہل قرار دلانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ریفرنس دائر کردیا۔پی ڈی ایم نے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا جسے محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے۔