آخری آفت زدہ گھرانے کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا : شہباز شریف
پشاور (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف پشاور میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے لگائے گئے کیمپوں کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اللہ کا حکم ہے کہ دکھی انسانیت کا خدمت کریں، آخری آفت زدہ گھرانے کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔اس موقع پرآئی ایم ایف سے قرض کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا سوچنے کی ضرورت ہے کہ 75 سال میں ہم نے ملک کے لیے کیا کیا، یہ کیسی آزادی ہے کہ معاشی طور پر ہم آئی ایم ایف کے غلام ہیں۔