آج کی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں سب کے ساتھ شانہ بشانہ کام کررہی ہیں،بشریٰ رند
کوئٹہ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے میں ترقی کیلئے ناگز یر ہے آج کی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں سب کے ساتھ شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔خواتین جوکہ آبادی کا 50فیصد سے زائد حصہ پر مشتمل ہیں اور کسی بھی طور پر ان کی شمولیت کو نظر انداز کرنا نا ممکن ہیں۔اگر ہم چایتے ہیں کہ ترقی کی منازل جلد اور اپنے وقت پر حاصل کریں تو خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں شامل کرنا ہوگا۔ حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں خواتین کے مثبت کردار سے با خوبی آگاہ ہے، اور خواتین کی فلاح و بہبود اور اُن کی شمو لیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔آج سے خواتین کے کردار کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ خواتین کی حو صلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کی ہر سطح پر شمولیت کے مواقع فراہم کریں،اور اُن کی ہر سطح پر اعا نت کی جائے خواتین بھی برابری کا حق رکھتی ہیں فیصلہ سازی کے ساتھ ساتھ تمام امور میں خواتین کی شمو لیت کو یقینی بنانے کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔