بھاری سودی قرضوں اور مہنگائی کے ذمہ دار 75سال سے قوم پر مسلط نااہل طبقات ہیں، سراج الحق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک پر ظالم نظام کے غیروں کیلئے کام کرنے والے نااہل حکمران مسلط ہے قرآن کو دستور بنا کر آج بھی مسلمان دنیا کی قیادت کر سکتی ہے۔طاقت ظالم سے مظلوم وکمزورکا حق چھیننا وقت کی اہم ضرورت ہے مدارس نے قوم کو اچھے ذمہ دار لوگ دیے ہیں دینی وعصری تعلیم کے حصول سے ہی ترقی وخوشحالی ممکن ہے اسلام نظام قوم کو ظالموں سے نجات دلائیگی۔یہ بات انہوں نے جامعہ صوت القرآن نواں کلی کے زیر اہتمام عظیم الشان پیغام قرآن کانفرنس جلسہ دستاربندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،تقریب سے شیخ القرآن والحدیث علامہ مولانا حافظ محمد اسماعیل،شیخ القرآن حضرت مولانانوراحمد دین،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی،مدرسہ صوت القرآن کے مہتمم نائب امیر صوبہ عبدالکبیر شاکر،حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،ڈاکٹرعطاء الرحمان،جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی ودیگر نے بھی خطاب کیا پیغام قرآن کانفرنس میں تیرہ حفاظ قرآن کی دستاربندی کی گئی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ ملک میں دو سسٹم امیر وغریب کی بنیاد پر چل رہے ہیں حکمرانوں کو بدعنوانی،امریکی غلامی،ظلم،ناانصافی،جبر لاقانونیت ختم کرکے انصاف پر مبنی نظام کے ماتحت ہونا ہوگا حکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف کاغلام بنایا پی ٹی آئی،پی ڈی ایم دونوں ملے ہوئے اورحکومت میں ہیں بلوچستان میں بھی بدعنوان عناصر کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے صرف جماعت اسلامی حکومت سے باہر اور اپوزیشن کا کردار اد اکر رہی ہے بدعنوانی،ناانصافی،بھاری سودی قرضوں اور مہنگائی کے ذمہ دار 75سال سے قوم پر مسلط نااہل طبقات ہیں۔سراج الحق نے مزید کہاکہ وفاقی شرعی عدالت نے سودکے خلاف بہترین فیصلہ دے دیامگر پی ڈی ایم کی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل کی کہ سودی سسٹم کو مزید بیس سال دیے جائیں ہمیں امید تھا کہ مولانا فضل الرحمان شہبازشریف ومفتاح اسماعیل کو سمجھادیں گے لیکن اب تک وہ اپیل نہیں لی گئی۔وفاقی حکومت بلوچستان کو آفت زدہ قراردیکر بارش متاثرین کو معاوضہ،ٹیکسز،یوٹیلٹی بلز معاف،تباہ شدہ مکانات کو تعمیر کیے جائیں وفاقی حکومت سود کے خلاف اپیل واپس لیں۔عوام کوسودی نظام مزید قبول حکمرانوں کا سودی نظا م میں فائدہ جبکہ پوری قوم اللہ اوررسول سے جنگ پریشانی مشکلات کے دلدل میں پھنسی ہوئی ہیں۔پیغام قرآن کانفرنس جلسہ دستاربندی سے دیگر مقررین نے کہاکہ مدارس اسلام کے قلعہ حفاظ قرآن کے محافظ ہیں امت کومتحد کرنے اور جہالت کے اندھیروں کو نوروروشنی میں بدلنے کی ضرورت ہے فرقوں مسلکوں،قوموں میں تقسیم ہونے کے بعداسلام کو ہم نے یتیم بنادیا حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے بلوچستان ویران ہے ترقی خوشحالی تعلیم وترقیاتی کام کیلئے آنے والے بجٹ حکومت میں شامل پارٹیوں کے نااہل لوگ کھاجاتے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان کھنڈر بنتاجارہا ہے اپنوں کی لوٹ مار اوربلوچستان کیساتھ زیادتیوں کے ازالے کی ضرورت ہے۔بلوچستان کیساتھ ظلم کی تلافی ہونی چاہیے۔ 22کروڑ مسلمانوں کے نظریاتی ملک کی معیشت، تعلیم اور عدالتی نظام سامراج کے اشاروں پر چلتا ہے۔ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی آگ میں جل رہے ہیں، مدارس، مساجد اور تہذیب پر حملے جاری، مگر حکمران طبقہ مفادات کی جنگ میں مصروف ہے۔ بلوچستان میں ایک طرف بارشوں اور سیلاب سے لوگ شہید ہو رہے ہیں، گھر، مال مویشی پانی میں بہہ گئے اور دوسری جانب صوبے کے دارالحکومت میں بھی لوگوں کو پینے کا پانی تک دستیاب نہیں۔ گمشدہ افراد کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں کوئٹہ کے فٹ پاتھوں پر بیٹھی احتجاج کر رہی ہیں، مگر کوئی ان کی آواز سننے کو تیار نہیں۔ بلوچستان کا امن تباہ، ٹارگٹ کلنگ کے خوف سے لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے۔ ظلم و جبر کی وجہ سے صوبے کے عوام کا سانس لینا دشوار ہو چکا۔ بلوچستان کے وسائل یہاں کے غریب مظلوم عوام پر خرچ کیے جائیں۔ بلوچستان کے لوگوں کو حقوق کے لیے اٹھنا ہو گا۔ جماعت اسلامی صوبے کے عوام کو اطمینان دلاتی ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں