کچھ آسامیاں آئی ہوئی ہیں ہم میرٹ کے مطابق بھرتیاں کریں گے،ترجمان جھالاوان میڈیکل کالج
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کی جانب سے ایک جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج کے پرنسپل صاحب اور نہ کسی ذمہ دار شخص نے کسی کو اپائنٹمنٹ کی یقین دہانی کرائی ہے اس کے ہم سختی سے تردید کرتے ہیں کچھ لوگ احتجاج کے بعد ہمارے پاس آئے تو ہم نے انہیں کہا کہ کچھ آسامیاں آئی ہوئی ہیں ہم میرٹ کے مطابق ہی بھرتیاں کریں گے اور قابلیت کو ترجیح دی جائے گی اس کے علاوہ ہم نے نہ کسی کو غیرقانونی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی ہے اور نہ یہ ہمارے دائرہ اختیار میں ہے ۔
کل سے ایک لسٹ سوشل میڈیا پر چل رہاہے جس سے جھالاوان میڈیکل کا کوئی واسطہ نہیں۔ جن سے منسوب ہے ان سے پوچھا جائے اس لسٹ سے جھالاوان میڈیکل انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں اور اس لسٹ پر کہیں بھی جھالاوان میڈیکل کالج انتظامیہ کا کوئی دستخط یا مہر نہیں۔ ہم سمجھتے ہیکہ یہ جھالاوان میڈیکل کالج انتظامیہ کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے ۔ منفی پروپیگنڈہ سے قومی ادارہ کے ساکھ کو نقصان پہچانے کی کوشش ہورہی ہے۔ جھالاوان میڈیکل کالج کے پرنسپل یہ مجاز نہیں ہے کہ بغیر اشتہار بغیر انٹرویو کسی کو ملازمت پر رکھے۔ نہ وہ یہ کرسکتاہے اور نہ نہ ہی اس کے اختیار میں ہے یہ ایک بچگانہ خیال اور ناممکن سی بات ہے کیونکہ کسی بھی اپائنٹمنٹ کےلیے پہلے اشتہار دیاجاتا ہے پھر ٹیسٹ اور انٹرویو کےلیے کمیٹی بنتی ہے ۔ کمیٹی میرٹ لسٹ بناتی ہے وہ لسٹ سیکرٹری ہیلتھ سے منظور ہوکر آتی ہے تب ممکن ہوتاہے۔ ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی اٹھ کر مطالبہ کرے اور پھر اس کو رکھا جائے۔ یا کسی لسٹ کی بنیاد پر اپائمنٹس ہو۔
ہاں یہ درست ہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج میں کچھ ملازمتیں آئی ہیں ہم وہ جلد مشتہر کردیں گے جن پر ٹیسٹ اور انٹرویو ہوگا اور تمام پراسس کے بعد ہی میرٹ کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر بھرتیاں ہوگی۔ پرنسپل میڈیکل کالج اس شہر کا باسی ہے وہ اپنے شہر سے انتہاء درجہ محبت رکھتاہے ان کی محنت اور کوششوں کی بنا جھالاوان میڈیکل کالج رجسٹرڈ ہوا اور مزید جھالاوان میڈیکل کالج کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش میں ہے۔ ان کی تمنا ہے کہ خضدارکے ہونہار بچے زیادہ سے زیادہ میڈیکل فیلڈ میں آئے جہاں اچھے ڈاکٹرز ہو تاکہ یہاں کے غریب باسیوں بہترین طبعی سہولیات مل سکیں.