اے این ایف کی پاک افغان بارڈ چمن پر کا روائی افغان باشندے سے 3کلو گرام آئس بر آ مد، ملزم گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اے این ایف کی پاک افغان بارڈ چمن پر کا روائی 3کلو گرام آئس بر آ مدکر کے ایک ملزم کو گر فتار کر لیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بدھ کو اے این ایف نے پاک افغان بارڈر چمن پر کاروائی کرتے ہوئے عمار دین نامی افغان باشندے سے تین کلوگرام آئس برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق ملزم کو معمول کی چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا،ملزم منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے