حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے کافی زیادہ نقصانات ہوئے ہیں، میر یونس عزیز زہری

نال(ڈیلی گرین گوادر) رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری ڈی سی خضدار میجر ریٹائرڑ الیاس کبزای کا گریشہ کے علاقے گوارست میں دورہ این ایچ 30شاہرہ گنداری ندی میں پل کا جائزہ کیا اور سیلاب سے نقصان ہونے والے گھروں کا جائزہ کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے کافی زیادہ نقصانات ہوئے ہیں، بارشوں کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش آئیں مگر اس مشکل کی گھڑی میں ہم اپنے عوام کو بے یارومدد گار نہیں چھوڑینگے اور تمام متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں، انکے نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا، پی ڈی ایم اے کے تعاون سے ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں متاثرین کو راشن و دیگر اشیا فراہم کررہے ہیں، گریشہ گوارست کے متاثرین کے ٹینٹ آج شام تک پہنچ جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گریشہ گوارست میں سیلاب متاثرین کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں اپنے لوگوں کا ہر ممکن ساتھ دینگے اور انکی بھرپور مدد کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متاثرہ صورتحال کا جائزہ میں خود لیا جسکا، مقصد حق داروں کو ان کی دہلیز پر انکا حق مل جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں لوگوں کے گھر بار متاثر ہوئے ہے انکی بھرپور مدد کی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ بہت جلد خضدار فیروز آباد گوارست کے دیگر تمام متاثرہ علاقوں میں متاثرین میں راشن و دیگر ضروری سامان بہت جلد پہنچا کر متاثرین کو فراہم کرینگے، تاکہ کسی متاثرین کو مشکلات پیش نہ آسکیں۔ انھوں نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کی بحالی اور انکی ہر ممکن مدد یقینی بنانے کیلئے پی ڈی ایم اے کے حکام کے رابطے میں ہوں۔ اس موقع پر اے سی نال منیر سومرو حافظ حمداللہ بادشاہ عمرانی جمعیت علما اسلام نال،کے جنرل، سیکرٹری مولانا رحمت اللہ مینگل، مولانا عبدالغفار بزنجو، بی این پی نال کے سابق صدر حاجی عبدالرب مینگل، سیف اللہ ساجدی، حافظ معاذ بزنجو، ابوبکر بزنجو، نائب تحصیلدار اللہ داد دہانی، لیویز لائن انجارج محمد اسلام ساجدی، پٹواری محمد اختر ساجدی سمیت دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے