بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے میٹر ک کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کی جانب سے سموار کو میٹر ک کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹر ک کے سالانہ امتحانات 2022 میں 132925اطلباء شریک ہوئے جن میں سے 115389کامیاب قرار پائے کامیابی کا تنا سب 86.80رہا، کلاس نہم میں 63506طلباء شریک ہوئے جن میں 50379کامیاب قر ار پائے، کا میا بی کا تنا سب 79.33فیصد رہا جبکہ کلاس دہم میں 69419طلباء شریک ہوئے جس میں سے 65010کامیاب قر ار پائے کامیابی کا تنا سب 93.65فیصد رہا، نہم اور دہم کلاس میں کل 4026طلباء مختلف مضامین میں غیر حاضر جبکہ127طلبہ کا نتیجہ مختلف وجوہات کی بناء پر روک دیا گیا ہے جنہیں مکمل جانچ پڑ تال کے بعد جلد شائع کر دیا جائے گا، رزلٹ میں پو زیشن لیٹے والینے طلباء کی تفصیل درج ذیل ہیں، بی آ ر سی ژوب کے محمد ذابد والد احمد جان نے 1046نمبر لیکر پہلی پو زیشن، بی آر سی لو رالائی کے شمر یز خان ولد سکندر خان اور بی آر سی ژوب کے عبد الغفور ولد مہر علی نے 1036نمبر لیکر مشترکہ طورپر دوسری پو زیشن جبکہ بی آر سی لو رالائی کے شہر یار خان ولد محمد موسیٰ نے 1034نمبر لیکر تیسری پو زیشن حاصل کی، طلباء اپنا تفصیلی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bbiseqta.edu.pkپر دیکھ سکتے ہیں، چیئر مین بورڈ اعجاز احمد بلوچ، کنٹرو لر بورڈ پر وفیسر شوکت علی سرپر و اور سیکر ٹری بورڈ محمد عظیم سا جدی نے کا میا ب ہو نے والے طلباء کو بالعمو اور پو زیشن لینے والوں کو بالخصوص مبارکباد دی اور نیک نمناؤں کا اظہار کیا، انہوں نے کہاکہ ان نو جوانوں سے قوم کی بڑی تو قعات وابستہ ہیں امید ہے کہ یہ طلباء و طالبات مزید محنت کر کے ملک و قوم او ر خاص طو رپر صوبے کا نام روشن کریں گے کیونکہ ہما را مستقبل ان سے وابسطہ ہے کنٹرو لر بورڈ نے امتحان کے انعقاد اور رزلٹ کی تیا ری میں بھر پور معاونت پر بلو چستان کے قابل قدر اساتذہ اکرام اور بورڈ کے عملہ بلخصو ص شعبہ امتحانات، رزلٹ برانچ، آی ٹی سیکشن اور بورڈ کی خصوصی معائنہ ٹیموں کا شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے