کوئٹہ میں ایس ایچ اوخالق شہید تھانہ کی گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں ایس ایچ او خالق شہید تھانہ کی گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور وک گرفتار کرلیا، پولیس حکام کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے ایس ایچ او خالق شہید تھانہ چوہدری آصف کی گاڑی پرفائرنگ کردی تاہم فائرنگ سے ایس ایچ اواور دیگر عملہ معجزانہ طورپر محفوظ رہے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد ایک حملہ آور کر گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں