حکومت نے حج کے دوران ناقص انتظامات پر ڈی جی حج مشن جدہ سے وضاحت طلب کرلی

وفاقی حکومت نے حج کے دوران ناقص انتظامات پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) حج مشن جدہ سے وضاحت طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے ڈی جی حج مشن جدہ سے تحریری وضاحت طلب کی ہے۔اظہار وجوہ کے خط کے متن کے مطابق حج مشن کیلئے وفاقی حکومت نے بہت بڑا بجٹ مختص کیا لیکن توقع کے برعکس حج مشن جدہ کے حجاج کیلئے انتظامات کافی ناقص تھے۔خط میں کہا گیا ہے کہ بہت سےحاجیوں نے شکایت کی کہ غیر معیاری کھانا فراہم کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے