فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن کے حوالے سے مؤقف درست نہیں : کنور دلشاد

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن کے حوالے سے مؤقف درست نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے کھلے ہوتے ہیں، سیاسی رہنما اور الیکشن کمشنر ملتے رہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکمراں اتحاد کا پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنانے کا مطالبہ جائز نہیں جبکہ پی ٹی آئی کا تمام جماعتوں کا فیصلہ ساتھ سنانے مطالبہ بھی جائز نہیں۔کنور دلشاد نے مزید کہا کہ فیصلے سلسلہ وار ہوتے ہیں، یہ نہیں ہوتا کہ آپ اکٹھے فیصلہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے