کچھی کینال سے آنے والے پانی کی وجہ سے پٹ فیڈر کینال کے کئی حصے متاثر ہوئے ہیں،حاجی محمد خان لہڑی

نصیرآباد (این این آئی)صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے صوبائی سیکرٹری عبدالفتاح بھنگر کے ہمراہ پٹ فیڈر کینال کو ڈیرہ بگٹی کے علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں سے پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی ڈپٹی کمشنر صحبت پور عظیم جان دمڑ چیف انجینئر قاضی عبدالرزاق ایس ای ایریگیشن عبدالحمید مینگل ایکس ای این فیڈر کینال محمد اسلم لونی میر محمد نعمان لہڑی ایس ڈی اوز امان اللہ گاجانی حاجی ممتاز علی سومرو سید امجد شاہ محمد سلیم بہرانی تحصیلدار سیف الدین کھوسہ سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اس موقع پر ایس ای ایریگیشن عبدالحمید مینگل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پٹ فیڈر کینال کو ار ڈی 206۔ 258اور آر ڈی 280 پر شگاف لگے ہیں جس سے کینال سسٹم کو کافی نقصان پہنچا ہے چھ ہزار فٹ سے زائد حصہ مٹی کی تہہ سے بھر گیا ہے کئی حصوں میں تو مٹی کی تہہ 10 سے 5 فٹ تک ہے جسے نکالے بغیر پانی کی ترسیل میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ کینال سسٹم کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں بھاری مشینری کے ذریعے جلد از جلد مٹی نکالیں اور مشینری کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جائے اس وقت کسانوں کو فصلات کے لیے پانی کی اشد ضرورت پڑے گی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ کچھی کینال سے آنے والے پانی کی وجہ سے پٹ فیڈر کینال کے کئی حصے متاثر ہوئے ہیں کینال کے ڈھانچے کی مکمل بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ سیلاب سے لوگوں کو محفوظ رکھنے اور کینال سسٹم کے تحفظ کے لیے انجینئرز مزید احسن انداز سے کام کریں حکومت کسانوں کے وسیع تر مفادات کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ہمیں لوگوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ زرعی پانی کی ترسیل پر بھی خصوصی توجہ دینی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے