بلوچستان، بارشوں کے باعث اموات کی تعداد127جبکہ تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 13 ہزارسے تجاوز کرگئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں جاری بارشوں کے باعث مزید 7اموات کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 127جبکہ تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 13ہزار سے تجاوز کرگئی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 2ڈیم بارشوں سے متاثر، محکمہ پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو چاغی سے تین، ڈیرہ بگتی سے ایک اور مستونگ سے تین اموات کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 127ہوگئی ہے جبکہ 70افراد زخمی ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق مستونگ میں چلتن جبکہ کیچ میں ہوشاب ڈیم کو بارشوں کے باعث نقصان پہنچا ہے صوبے میں جاری بارشوں کے باعث اب تک 13320مکانات بھی متاثر ہوئے ہیں جن میں 3351مکمل جبکہ 9969جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران قلعہ سیف اللہ، نوشکی، جھل مگسی، قلات، خضدار، نصیر آباد، جعفر آباد،واشک کے لئے 1700پیکٹ راشن، 1ہزار خیمے، 600رضائیوں سمیت دیگر سامان روانہ کردیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے