ضلع سوراب کے متاثرہ سڑکوں کی مرمت وبحالی کے لئے محکمہ مواصلات سوراب کی سرگرمیاں جاری

سوراب (ڈیلی گرین گوادر) بارش اور سیلابی ریلوں سے ضلع سوراب کے متاثرہ سڑکوں کی مرمت و بحالی کے لئے محکمہ مواصلات سوراب کی سرگرمیاں تیزی سے جاری، ایکسین بی اینڈ آر سوراب چاکربلوچ اپنی ٹیم کے ہمراہ جیوا پہنچ گئے، تباہ ہونے والی سڑکوں کا معائنہ جبکہ بحالی کے لئے جاری کام کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر ایس ڈی او مہراللہ زہری شعیب ریکی اور دیگر آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے دوران بارش بھی کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ماتحت عملہ کو تاکید کی کہ متاثرہ سڑکوں کی مرمت و بحالی جلد از جلد مکمل کرکے لوگوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایکسیئن چاکر بلوچ کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشیں قدرتی آفت کی صورت میں ایک آزمائش ہیں، اعلیٰ حکام کی خصوصی احکامات کی روشنی میں دیگر محکموں کی طرح محکمہ مواصلات و تعمیرات سوراب میں مکمل الرٹ اور ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کی مرمت اور ان کی بحالی کے لیے مصروف عمل ہے، بیک وقت مختلف علاقوں میں متاثر ہونے والی سڑکوں کی بحالی کے لیے کام جاری ہے اس سلسلے میں وسائل کی دستیابی کاانتظار کیئے بغیر نجی مشنری کی مدد سے لوگوں کی آمدورفت کے راستوں کو بحال کیا جارہاہے، محکمہ کے آفیسران اور عملہ ہمہ وقت چوکس اور جنگی بنیادوں پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تاکہ قدرتی آفات کا شکار مشکلات میں گھرے لوگوں کو مزید اذیت سے بچایا جاسکے، حالیہ بارشوں سے ضلع بھر میں سڑکیں بری طرح متاثر ہوچکی ہیں خصوصاً جیوا اور مولی میں سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، ان کے تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ مواصلات کی ٹیم سرگرمیوں میں دن رات مصروف عمل ہے، تاکہ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کی آمدورفت میں حائل مشکلات کو بلاتاخیر دور کیا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت نہیں برتی جائے گی، علاؤہ ازیں سوراب سٹی گدر چھڈ مارآپ اور تحصیل دشت گوران میں بھی متاثرہ سڑکوں کی مرمت و بحالی کا کام بھی تسلسل سے جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے