حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں : اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ بنیادی ضروریات کی اشیا کے افراط زر میں 37 فیصدسے زائد اضافہ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔صرف ایک ہفتے میں 3.68 فیصدکا اضافہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایک ہفتے میں اتنا اضافہ نہیں ہوا۔امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت نامنظور۔ ان خیالات کااظہار اسد عمر نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک کے کئی علاقوں خصوصا بلوچستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہ کاری ہوئی ہے اور سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بروقت اور بھرپور مدد کرنی چاہئے۔ان علاقوں میں تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں اور تنظیموں کو بھی فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے