بلوچستان ہائیکورٹ نے صابرہ اسلام کی بطور خاتون محتسب تعیناتی کالعدم قرار دے دی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائیکورٹ نے صابرہ اسلام کی بطور خاتون محتسب تعیناتی کالعدم قرار دے دی۔بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صابرہ اسلام کی بطور خاتون محتسب تعیناتی اور عہدے میں توسیع اہلیت کے معیار کے برخلاف کی گئی۔ہائیکورٹ نے کہا کہ خاتون محتسب کی تعیناتی میرٹ پردوبارہ کی جائے۔بلوچستان حکومت کی جانب سے صابرہ اسلام کو بطورخاتون محتسب مزید 2 سال کی توسیع دی گئی تھی۔