بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا ہے جس سے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

پراونشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑے جانے کے بعد خانکی اور قادرآباد کے مقام پراگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں سیلاب کاخطرہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق کل تک دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 75 ہزارکیوسک تک پہنچ جائے گا۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب میں سیلابی صورتحال سے سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، جھنگ اور مظفرگڑھ کے علاقے متاثر ہونے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ حکام کو خبردار کیا گیا ہے کہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریاں کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے