ایران سے تیل درآمد کیا جائے تو پٹرول 150روپے کاملے گا،سینیٹر دنیش کمار

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سینیٹر دنیش کمار انکشاف کیا ہے کہ کوئٹہ میں ایک شخص سے پانچ لاکھ ڈالر پکڑے گئے ہیں، تین بارڈرز بند کردیں ڈالرخود بخود نیچے آ جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ڈالر کی سمگلنگ کی وجہ سے ڈالر کے نرخ بڑھے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کوئٹہ میں ایک شخص سے پانچ لاکھ ڈالر پکڑے گئے ہیں، تین بارڈرز بند کردیں ڈالرخود بخود نیچے آ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ میں معیشت دان بیٹھے ہیں،بیوروکریسی ہے لیکن کرکچھ نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے تیل کی درآمد کی جائے تو پاکستان میں پٹرول 150روپے کاملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کا موجودہ ریٹ اس وقت 219روپے ہونا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے