اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)کے ایک وفد کاجامعہ بلوچستان کا دورہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)کے ایک وفد نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفد کو جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے پروگرامز کے حوالے سے بتایا گیا۔ اور افغان مہاجرین کے فلاؤبہبود، اعلیٰ تعلیم کے مواقع سمیت مختلف شعبہ جات کے اشتراک عمل کو بروء کار لاتے ہوئے تعلیمی، تحقیقی و تربیتی سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ جس کے لئے یو این ایچ سی آرتعاون اورتحقیقی مواد کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ اور مشترکہ طور پر منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور مستقبل میں بھی اقوام متحدہ کے تعلیمی اداروں اور جامعہ بلوچستان کے ساتھ مشترکہ طور پر تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا اور ایک دوسرے کے تعاون و تجربات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بروئے کار لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کو علمی اور معاشی تعاون بروئے کار لارہی ہے۔ اور جامعہ بلوچستان مختلف شعبہ جات میں انہیں اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کررہی ہے۔ اور جامعہ بلوچستان شعور و آگائی کو فروغ دینے سمیت افغان طلبہ کو بہتر سمت کی جانب راغب کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ کیونکہ دونوں ممالک کے مفادات ایک دوسریسے وابسطہ ہیں۔ جو اسلامی روایتی حوالے سے ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ کیونکہ تعلیم ہی وہ زریعہ ہے جو ترقی اور امن کی زامن ہے۔ اور افغان مہاجرین طلبہ کے لئے تربیتی و تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ طور پر پالیسیاں ترتیب دے کر مستقبل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ اور ملکی سطح اور ایچ ای سی پالیسی کے تحت افغان مہاجرین کو مختلف شعبوں میں داخلہ دیا جارہا ہے۔ یو این ایچ سی آر جامعہ کے ساتھ مشترکہ طور پر کھیل و صحت، لیب اور دیگر شعبوں میں تعاون کرے گا۔آخر میں جامعہ کے وائس چانسلر نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔