طلباء ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، تعلیم اورتحقیق وقت کی اہم ضرورت ہیں، ڈپٹی کمشنرقلات

قلات(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی کہا ہے کہ طلباء ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، اپنا مطالعہ وسیع کریں اور بہترین تعلیم حاصل کرکے اپنے ملک وقوم کانام روشن کریں۔ تعلیم اور تحقیق وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ کے ہمراہ پبلک لائبریری قلات کے دورے کے موقع پر کیا جہاں اسسٹنٹ لائبریرین جہانزیب مینگل نے ڈپٹی کمشنرکو پبلک لائبریری کادورہ کرایا ڈپٹی کمشنرنے مطالعہ کرنے والے طلباء سے ملاقات کی اور لائبریری اسٹاف سے درپیش مسائل پوچھے اسسٹنٹ لائبریرین جہانزیب بلوچ نے ڈپٹی کمشنرکو لائبریری میں فیمیل طلباء کے لیئے اضافی کمرہ فرنیچر کی فراہمی لائبریری میں سائیکل اسٹینڈ کی تعمیر لاٰبریری کے لیپ ٹاپس کی مرمت واٹرکولر اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے ان تمام مسائل کو جلدازجلد حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مطالعے سے طلباء و طالبات کے ذہنی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور مطالعہ سے انسانی شعور پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے طلباء وطالبات کثیر تعداد میں لائبریری کا رخ کررہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیاکہ ضلع کے طلباء مقابلے کے امتحانات کی تیاری میں نہایت سنجیدگی سے حصہ لے رہے ہیں اور یہ امر حوصلہ افزاء ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ضلع کے امیدوار بڑی تعداد میں کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں جو نہ صرف علاقے بلکہ صوبے اور ملک کیلیے قابل فخر ہے۔ مہراللہ بادینی نے مزید کہاکہ مطالعہ کی عادت انسانی ذہن کو مسحور کن احساس سے منور کرتا ہے مطالعہ سے انسانی ذہن کی تاریک گوشوں میں شعور اور نئے آئیڈاز جنم لیتے ہیں جس سے اس پر کائنات کے راز کھلنے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کتب دوستی نہ صرف انسان کو تنہائی سے بچاتی ہے بلکہ یہ اسے دیگر سماجی برائیوں سے بھی روکتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ لائبریریوں میں موجود طلباء و طالبات کی درست راہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے