کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ حکومتی مذاکرات کے خلاف دائر درخواست خارج

پشاور (ڈیلی گرین گوادر) پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ حکومتی مذاکرات کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔

پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں اعتماد میں نہ لینے پر سانحہ اے پی ایس کے شہدا فیملیز کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے