پی ٹی سی ایل اور یوفون نے طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ نیٹ ورک کو ریکارڈ وقت میں بحال کرلیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پی ٹی سی ایل اور یوفون نے فوری کوششوں سے بلوچستان اور سندھ کے کچھ حصوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے اپنے نیٹ ورک کو ریکارڈ وقت میں بحال کرلیا ہے طوفانی بارشوں نے ان علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بڑا نقصان پہنچایا، جس سے نیٹ ورک کی بروقت بحالی میں شدید مشکلات درپیش تھیں، تاہم، پی ٹی سی ایل اور یوفون کی ٹیمیں اپنے صارفین کو ہمہ وقت رابطے میں رکھنے کے اپنے عزم پر پورا اترنے میں کامیاب رہیں۔یہاں جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان کے مکران ڈویژن میں پی ٹی سی ایل کی آپٹیکل فائبر کیبل متعدد مقامات پر سیلاب کی زد میں آ گئی تھی جس کی وجہ سے نیٹ ورک متاثر ہوپی ٹی سی ایل گروپ نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں اپنی ٹیمیں تعینات کر کے آپٹیکل فائبر کیبل کو ایک عارضی سہولت کے ذریعے جزوی طور پر بحال کردیا تاکہ ممکنہ طور پر بہتر سے بہتر طریقے سے روزمرہ اور کاروباری سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔ ناسازگار موسم، دشوار گزار علاقے اور مشکل ترین چیلنجز کے باوجود، کمپنی کی ٹیموں نے صارفین کو بہترین سہولت فراہم کرنے کے لیے پختہ عزم اور ارادے کے ساتھ چوبیس گھنٹے مسلسل کام کیا۔کمپنی نے پورٹیبل جنریٹرز کی تنصیب کے ذریعے ملک کے جنوبی، شمالی اور وسطی حصوں میں نیٹ ورک کو عارضی طور بحال کیا تاکہ خرابیوں کو مکمل طو ر پر دور کرنے تک صارفین کو خدمات کی فراہمی جاری رہے۔ فیلڈ ٹیموں نے بلوچستان کے مکران ڈویژن اور سندھ کے متاثرہ علاقوں، تربت، اورماڑہ، پسنی اور گوادر میں رابطے کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے کئی دنوں تک انتھک محنت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے