سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر روانہ
سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کے یے پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر روانہ ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور ایف سی کاسیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور ایف سی کے جوان ریلیف کے کاموں میں مدد کررہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں آرمی کے 2ہیلی کاپٹرز کراچی سے لسبیلہ اور اوتھل روانہ ہوئے ہیں۔دونوں ہیلی کاپٹرز خراب موسم کےباعث متاثرہ علاقوں میں روانہ نہ ہو سکے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں گے۔ہیلی کاپٹر ضروری امدادی سامان بھی منتقل کریں گے۔جی اوسی نےگوادرمیں ریلیف اورریسکیوسرگرمیوں کی خودنگرانی کی۔متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکس اسٹاف متاثرین کوطبی امدادفراہم کررہےہیں۔ڈی جی خان میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں فوجی دستوں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔متاثرہ افرادکوطبی امدادکی فراہمی کیلئے2میڈیکل کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں