ڈالر 239 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔بدھ کے روز بھی کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 236.02 روپے پر بند ہوا۔جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر ایک روپے 98 پیسے اضافے سے 239 روپے کا ہوگیا۔انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر اب تک مجموعی طور پر 3.48 روپے مہنگا ہوچکا ہے جس سے ایک ڈالر کی قیمت 239.50 روپے ہوگئی ہے۔انٹربینک میں رواں ماہ اب تک ڈالر کی قیمت میں 35.15 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔