علی اکبربلوچ کی زیرصدارت حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے شاہراہوں کو نقصانات انکی بحالی پرپیش رفت سے متعلق اجلاس منعقد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت ضلع کیچ تربت اور ضلع جھل مگسی میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے شاہراہوں کو درپیش نقصانات انکی بحالی پر پیش رفت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ آفیسران چیف آفیسرز خضدار زون چیف انجینئر سبی زون اور چیف انجینئر روڈز بھی موجود تھے اجلاس کو دونوں اضلاع کے تمام اندرونی شاہراہوں اور اور ان اضلاع کو نیشنل ہائی وے سے ملانے والی شاہراہوں کو ہونے والے نقصانات پر پیش رفت سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی گئی اجلاس کو دونوں اضلاع کو ایک دوسرے سے ملانے والی شاہراہوں کی موجودہ حالت اور سیلاب سے متاثر ہونے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا جاہزہ بذریعہ ویڈیو لنک اور تصاویر سے دیا گیا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اکبر علی بلوچ نے کہا کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ضلع کیچ تربت اور ضلع جھل مگسی میں رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ دونوں اضلاع میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کو بحال رکھنے کی ہرصورت کوشش کریں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دونوں اضلاع کے انجینئر آفیسران اپنے اپنے اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی یہ اولین ترجیح ہونی چاہیے کہ جلد ازجلد ان رابطہ سڑکوں کو بحال کریں تاکہ ان اضلاع میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی وجہ سے بحالی کے کام میں کوئی دشواری پیش ناہو انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے واضح ہدایات ہیں کہ صوبے کے تمام شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کو ہر صورت بحال رکھا جائے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہدایت کی کہ تمام شاہراہوں کی مسلسل نگرانی کو بھی یقینی بنائی جاے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے دونوں اضلاع کے ضلعی انجینئر آفیسران کو اپنے اپنے اضلاع میں حاضر رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اضلاع موجودگی کو یقینی بنائیں اور ہر قسم کی ہنگامی حالات کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہدایت کی کہ تمام ضلعی انجینئر آفیسران ضروری عملے اور مشینری کو ہنگامی حالت سے نمٹنے کےلئے الرٹ رکھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے