پنجگور میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں جاری گوارگو میں ایک شخص سیلابی ریلے میں بہہ گیا درجنوں دیہات زیر آب

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں جاری گوارگو میں ایک شخص سیلابی ریلے میں بہہ گیا گدرزا بند ٹوٹنے سے سب تحصیل کلگ کے درجنوں دیہات زیر آب آگئے روتک سورچیل کڈے گز سوروان کے مکینوں کی محفوظ مقامات پر ہجرت شہر میں سڑکوں کا نظام بری طرح سے متاثر بجلی موبائل نیٹ سسٹم درہم برہم تفصیلات کے مطابق پنجگور اور مضافات میں منگل کے روز جاری رہنے والی بارشوں سے نقصانات کا سلسلہ جاری رہا گوارگو میں سیلابی ریلے میں محمد آدم ولد فضل محمد نامی شخص بہہ گیا جبکہ گدرزا بند ٹوٹنے سے سب، تحصیل کلگ کے متعدد گاوں روتک سورچیل کڈے گز سوروان کا وسیع علاقہ زیر، آب آچکا ہے علاقہ مکینوں نے جان بچا کر محفوظ مقامات پر پناہ لی ہوئی ہے گوارگو میں سیلابی ریلے سے سی پیک روڑ کا پل گیا پنجگور کا زمینی رابطہ کیچ سے کٹ گیا جبکہ دیگر علاقوں میں سیلابی ریلوں میں لوگوں کے مال ومویشی بھی بڑی تعداد میں بہہ گئے ریسکو ٹیموں نے گوارگو میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے محمد آدم کی لاش کو نکال لیا پنجگور کے مضافاتی علاقوں کی بیشتر سڑکیں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے بہہ گئے کلگ روڑ جگہ جگہ ٹوٹ چکی ہے جبکہ گچک مک چڑھائی کا پل ٹوٹنے سے سب تحصیل گچک شہر سے کٹ چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے