شدید طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے صحبت پورٹرانسمیشن لائن کے 3 ٹاورزکی مرمت کاکام مکمل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ شدید طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث132KVٹھل۔صحبت پورٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے 4ٹاوروں کی مرمت کاکام تیزی سے جاری ہے اور منگل کے روز 3ٹاوروں کی تنصیب کاکام مکمل کرلیاگیاہے جبکہ آخری ٹاور کی تنصیب کاکام شروع کردیاگیاہے اورتوقع ہے کہ بدھ کی شام تک مذکورہ ٹاوروں کی تنصیب کاکام مکمل کرلیاجائے گا۔جس کے بعد ری کنڈکٹرنگ کامرحلہ بھی شروع کردیاجائے گا۔ ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ جمعرات تک تمام کام مکمل کرکے اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب بارش اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 4ٹاورز گرگئے تھے جس کے نتیجے میں صحبت پور گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تھی۔ بعد ازاں کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) اورگرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او) کے عملہ نے ہنگامی بنیادوں پر گرے ہوئے ٹاوروں کی تنصیب کاکام شروع کردیا اور توقع ہے کہ جمعرات تک کام مکمل کرکے صحبت پور گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔ تاہم کیسکونے بارشوں اورطوفانی ہواؤں کے باعث ٹاوروں کے گرنے کی وجہ سے صحبت پور کے تمام صارفین سے بجلی بندش پر معذرت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے