کووڈ 19کے مریضوں کو گنجے پن کا سامنا ہوسکتا ہے

اگر آپ ماضی میں کووڈ 19 سے متاثر ہوئے اور اس بیماری سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے، مگر پھر اچانک بال بہت تیزی سے گرنے لگے ہیں تو یہ لانگ کووڈ کی نشانی ہوسکتی ہے۔لانگ کووڈ کی اصطلاح ایسے مریضوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو کووڈ کو شکست دینے کے بعد بھی کئی ہفتوں یا مہینوں تک مختلف علامات کا سامنا کرتے ہیں۔اب ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بیماری کے بعد بالوں کا گرنا بھی لانگ کووڈ کی علامات کا حصہ ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ بیماری کے دوران سونگھنے کی حس سے محرومی، سانس لینے میں مشکلات اور سینے میں تکلیف جیسی علامات کا سامنا ہوتا ہے جبکہ روزمرہ کے کام بھی مشکل ہوجاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق نظام تنفس، ذہنی صحت اور دماغی مسائل کے ساتھ ساتھ متعدد اقسام کی علامات کا سامنا مریضوں کو بیماری سے صحتیابی کے بعد ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ عندیہ بھی دیا گیا کہ خواتین اور نوجوانوں میں بیماری کے بعد لانگ کووڈ کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح موٹاپے کے شکار، کم آمدنی والے اور تمباکو نوشی کے عادی افراد کو بھی کووڈ 19 سے متاثر ہونے پر طویل المعیاد علامات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے