مریم نواز آج 13 دسمبر کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کر یں گی

لاہور : پاکستان مسلم لیگ کے نائب کی نائب صدر مریم نواز آج 13 دسمبر کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کر یں گی اور کارکنوں سے ملاقات اور خطاب کریں گی ان کا یہ دورہ 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں کا سلسلہ ہوگا وہ جلسے کے حوالے سے کارکنوں کو بھرپور طریقے سے شرکت کی ترغیب دیں گی
پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز دوپہر 2 بجے جاتی امرا سے روانہ ہوں گی۔ جاتی امرا سے مریم نواز قائداعظم انٹر چینج پہنچیں گی جہاں سے باقاعدہ ریلی کا آغاز کریں گی۔ قائد اعظم انٹر چینج سے ریلی کی صورت میں بذریعہ جی ٹی روڈ س داروغہ والا پہنچیں گی۔ داروغہ والا میں شیخ روحیل اصغر کارکنوں کے ہمراہ مریم نواز کا استقبال کریں گے۔ داروغہ والا میں مریم نواز ریلی کی شرکا سے پہلا خطاب کریں گی۔
مریم نواز 13 دسمبر جلسے کے لیے لاہوریوں سے ملیں گی اور پی ڈی ایم جلسے کےلیےشہریوں کو براہ راست دعوت دیں گی

داروغہ والا سے مریم نواز ریلی کی صورت میں شالیمار چوک پہنچیں گی، علی پرویز ملک کارکنوں کے ہمراہ شالیمار چوک پر مریم نواز کا استقبال کریں گے۔ شالیمار چوک سے مریم نواز کا قافلہ کپ سٹور جی ٹی روڈ پہنچے گا۔ کپ سٹور پر میاں مجتبی شجاع کارکنوں کے ہمراہ مریم نواز کا استقبال کریں گے۔ کپ سٹور جی ٹی روڈ پر مریم نواز اپنا دوسرا خطاب کریں گی۔
کپ سٹور سے مریم نواز ریلی کی صورت میں بادامی باغ پہنچیں گی۔ بادامی باغ میں غزالی سلیم بٹ کارکنوں کے ہمراہ مریم نواز کا استقبال کریں گے۔ بادامی باغ پر مریم نواز اپنا تیسرا خطاب کریں گی۔ شاہدرہ ٹاؤن میں مریم نواز اپنا خطاب کریں گی۔ شاہدرہ ٹاؤن پہ خطاب کے بعد ریلی اختتام پذیر ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے