قدرتی آبی گزرگاہوں پرموجود تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرنا ہے، میرضیا اللہ لانگو
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے حالیہ بارشوں سے،آوران، بیلہ، بارشوں کی وجہ سے اضلاع میں تباہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیں کو امدادی سرگرمیوں میں مزید بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں، اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے مشیر داخلہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اپنے لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا وزیراعلی آپ کے ساتھ کھڑا ہے آپ تنہا نہیں ہیں اور ہم مشکل مالی حالات کے باوجود حالات کا مقابلہ کریں گے۔ مشیر داخلہ نے کہا کہ موسمی حالات کی وجہ سے علاقوں کا دورہ نہیں کر سکتے لیکن بہت جلد علاقوں کادورہ کروں گا اور متاثرین سے ملاقات کر کے نقصانات کا جائزہ لینا ہے جہاں بھی نقصان ہوا وہاں پہنچاہوں۔ میر ضیا نے مزید کہا کہ عوام الناس کے مسائل کا ازالہ بلوچستان عوامی پارٹی کا منشور اور میر عبدالقدوس بزنجو کا وژن ہے اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ مشیر داخلہ نے بارشوں اور سیلاب کے دوران بہتر انداز میں لوگوں کو خدمات کی فراہمی پر محکمہ ریلیف، ریسکیو 1122 سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں صوبائی اداروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے۔ مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے نے متعلقہ حکام کو ندی نالوں پر تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آبی گزرگاہوں پر موجود تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ اگر یہ تجاوزات نا ہوتے تو اتنا زیادہ نقصان نہ ہوتا۔