بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ آج بھی جا ری رہنے کا امکان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں مو سلا دھار بارشوں کا سلسلہ جا ری، ندی نالوں میں طغیا نی، کوئٹہ کر اچی اور کوئٹہ سبی شاہراہ متعدد مقامات پر متاثر، زمینی رابطہ منقطع ہو گیا،بارشوں کا سلسلہ آج بھی جا ری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کوئٹہ،سبی،لسبیلہ،قلات،بارکھان،دالبندین،مستونگ، مسلم باغ،خضدار،لورالائی، پسنی، پنجگوراور اوتھل میں مو سلا دھار بارش کا سلسلہ جا ری رہا اس دوران سب سے زیا دہ بارش لسبیلہ میں 185، خضدار 100، پنجگور36، قلات 23، سبی 21،، تربت 07، جیوانی 03، کوئٹہ02، بارکھان 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ شدید بارشوں کے باعث قلات، لسبیلہ، خضدار،ڑوب، لورالائی،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی، بولان قلعہ سیف اللہ کے مقامی ندی نالوں میں بھی طغیا نی کی صورتحال رہی جس کے باعث کوئٹہ کر اچی اور کوئٹہ سبی شاہراہیں متعدد مقامات پر متاثرہو نے کے باعث ان پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ دور وز تک جا ری رہے گا جس کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدا یت کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کو ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان،کوہلو، قلات، خضدار،لسبیلہ، نصیر آباد، جعفر آباد،سبی،مستونگ،کوئٹہ،چمن،پشین،آواران، خاران، دالبندین، پنجگور، تربت، اورماڑا، پسنی، جیوانی اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے