جعفرآباد میں چھت گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جعفرآباد میں چھت گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگئے،صوبے میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 102ہوگئی۔محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو جعفرآباد کے علاقے میں شدید بارشوں کے باعث چھت گرنے سے ایک خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں بارشوں سے اموات کی تعداد 102ہوگئی جبکہ ابتک 57افراد زخمی ہوچکے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں 39مرد،33بچے اور 30خواتین شامل ہیں اتوار کو پشین کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کیلئے 400خوراک کے پیکٹ روانہ کردیئے گئے دوسری جانب اتوار کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا اس دوران ژوب میں 51،لسبیلہ میں 13،سبی میں 18،بارکھان میں 7،دالبندین میں 3،قلات میں 8،خضدار میں 2،کوئٹہ میں 7،اوتھل میں 16،زیارت میں 6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے اس دوران شیرانی،ژوب،موسیٰ خیل،قلعہ سیف اللہ،لورالائی،کوئٹہ،بارکھان،پشین،قلعہ عبداللہ،مستونگ،نوشکی،چاغی،سبی،زیارت،ہرنائی،ڈیرہ بگٹی،بولان،نصیرآباد،قلات،جعفرآباد،خضدار،خاران،واشک،کیچ،آواران،لسبیلہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے