آئی ایم ایف ہماری معاشی پالیسوں سے مطمئن ہے،گورنر اسٹیٹ بینک

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید کہتے ہیں اس وقت پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاملات درست سمت میں چل رہے ہیں اور وہ ہماری معاشی پالیسوں سے مطمئن ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید کہتے ہیں آئی ایم ایف کو پاکستان جیسے ممالک سے معاملات طے کرنے کا تجربہ ہے، اس وقت پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاملات درست سمت میں چل رہے ہیں اور وہ ہماری معاشی پالیسوں سے مطمئن ہیں۔ اسٹاف لیول معاہدے کا مطلب یہی یہ ہے ہماری معاشی پالیسیاں درست سمت میں جار ہی ہیں۔

مرتضیٰ سید کا مزید کہنا ہے دنیا بھر میں افراط زر بڑھ رہی ہے، اگلے بارہ مہینے عالمی معیشت کیلئے مشکل ہیں، جن ممالک کے پاس آئی ایم ایف پروگرام ہوگا وہی بچیں گئے۔ دوست ممالک سے فائنانسنگ کی بات چل رہی ہے جلد آئل فائنانسنگ بھی ہو جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا پاکستان کا بیرونی قرضہ جی ڈی پی کا چالیس فیصد جبکہ شارٹ ٹرم بیرونی قرضہ جی ڈی پی کا صرف سات فیصد ہے، گھانا، زیمبیا، سری لنکا اور دیگر ممالک میں یہ شرح کہیں زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے