لگتا ہے چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دباؤ ہے: مونس الٰہی
مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت نے وزیر اعلیٰ کے الیکشن میں پرویز الٰہی کی حمایت سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بنیں لیکن عمران خان کے نہ بنیں۔ چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ گزشتہ روز چوہدری شجاعت سے خط کے حوالے سے بات ضرور ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ میں نے خط ضرور لکھا ہے اور اس میں لکھا ہے کہ مسلم لیگ(ق) والے کسی کو بھی ووٹ نہ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس پر کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ پرویز الہٰی ابھی الیکشن نہ جیتیں جس پر انہوں نے کہا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ضرور بنیں لیکن عمران خان کے نہ بنیں۔