پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری
لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ صوبائی اسمبلی کا اجلاس تقریباً پونے تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوگیا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے ووٹنگ جاری ہے۔
وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی صدارت شروع ہوا، اجلاس کے دوران حمزہ شہباز، پرویز الٰہی موجود ہیں۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے ق لیگ اور پی ٹی آئی کے ایم پی ایز ایوان میں پہنچ گئے تاہم 3 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد اجلاس شروع ہوا۔
اجلاس کے دوران پی پی 7 کہوٹہ سے مسلم لیگ ن کے منتخب ہونے والے راجہ صغیر نے ایوان میں حلف لیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے پر ن لیگ کے چیف وہب خلیل طاہر نے پی ٹی آئی کے نو منتخب اراکین اسمبلی زین قریشی اور شبیر گجر پر اعتراض کیا اور مطالبہ کیا کہ دونوں ارکان کو ایوان سے باہر نکالا جائے۔ ن لیگ کا کہنا تھاکہ زین قریشی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا، پنجاب اسمبلی میں ووٹ نہیں ڈال سکتے ۔
ن لیگ کا کا کہنا تھاکہ شبیر گجر کا الیکشن کمیشن میں کیس چل رہا ہے، ووٹ نہیں ڈال سکتے۔اس اعتراض کے جواب میں پی ٹی آئی کے راجہ بشارت کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے لہٰذا شبیر گجر ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ن لیگ کا اعتراض مسترد کر دیا اور رولنگ دی کہ دونوں ارکان ووٹ ڈال سکتے ہیں۔