صوبہ سندھ دنیا کی خوبصورت تہذیبوں کا گہوارہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سندھی کلچر ڈے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ کی ثقافت کا شمار نہ صرف دنیا کی قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے بلکہ صوبہ سندھ دنیا کی خوبصورت تہذیبوں کا گہوارہ ہے یہ اپنی قدیم تہذیب اور ثقافت کے حوالے سے منفرد اہمیت کی حامل ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک پیغام میں وزیراعلی ٰبلوچستان جام کمال خان کی سندھ کے ثقافتی دن پر سندھ کے عوام کو مبارکبادپیش کی اور کہاکہ سندھ کی ثقافت کا شمار دنیا کی قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے بلکہ صوبہ سندھ دنیا کی خوبصورت تہذیبوں کا گہوارہ ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ اپنی قدیم تہذیب اور ثقافت کے حوالے سے منفرد اہمیت کی حامل ہے کلچر ڈے منانے کا مقصد تہذیب و تمدن اور ثقافت کے اظہار کا بہترین ذریعہ بھی ہے باشعور قومیں ہرعہد میں اپنی ثقافت کو اپنی پہچان سمجھتی ہیں سندھی ٹوپی اور اجرک سندھ کی متنوع ثقافت کی گل رنگ علامت ہے زندہ قومیں ہمیشہ اپنی ثقافت کو یاد رکھتی ہیں ثقافتی تہوار منانے سے قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔