پی ڈی ایم جلسوں کے بعد کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا: شبلی فراز کا دعویٰ

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے پشاور اور ملتان جلسوں کے بعد ان شہروں میں کورونا کیسز اور شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق حالیہ اعداد وشمار تشویشناک ہیں، سیاسی اجتماعات کورونا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کے پشاور اور ملتان جلسوں کے بعد ان شہروں میں کورونا کیسز اور شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ان اجتماعات کا انعقاد قانون اور ضابطہ کار (ایس او پیز) کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنما خود تو گھر کے پر آسائش ماحول میں قرنطینہ ہیں جبکہ کارکنان اور عوام کو ذاتی سیاسی مفاد کے تحفظ کیلئے ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آخر کب تک معصوم عوام کی جانوں سے یوں ہی کھیلتی رہے گی؟ کورونا سے اپنوں کو کھونےوالے باشعور عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے