محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی پلان پرہرصورت عملدرآمد کیا جائے، عبدالخالق شیخ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محرم الحرام کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس فورس فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دے کر جلد ازجلد سینٹرل پولیس آفس کو مطلع کرے۔اور اس ضمن میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامات کے ساتھ مل کر جامع منصوبہ بندی اور مربوط رابطے کو فورغ دیا جائے۔آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے جمعرات کے روز یہاں تمام ڈویژنل و ضلعی پولیس آفسیران کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کیا۔ویڈیولنک اجلاس میں صوبے کے تمام ڈویژنل و ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان نے ہدایات جاری کیں کہ موجودہ علاقائی سیکورٹی حالات کے تناظر میں فورس کے تمام متعلقہ آفسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ جن اضلاع میں اگر محرم کے حوالے سے اجتماعات نہ بھی ہو ں تب بھی سیکورٹی کے حوالے سے کوئی کوتائی نہ رہے تمام ضلعی آفیسران کا اپنے متعلقہ ضلع کی سیکورٹی کے حوالے سے آئی جی پولیس بلوچستان کو بریفنگ دی۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے ضلعی سطح پر ضلعی کوآرڈینیشن اجلاس فوری بلانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس محرم الحرام کے حوالے سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے انٹیلیجنس کے اشتراک کو مزید موثر بنائیں تاکہ اس بابت کوئی کوتائی کی گنجائش نہ رہے۔ اس دوران چند خصوصی ہدایت دیتے ہوئے فورس کمانڈر نے واضح کیا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں پوری فورس مستعداور چوکس رہے کیونکہ محرم کے دوران کسی بھی نا خو شگوار واقعے کے دور رس نتائج برآمد ہوتے ہیں لہٰذا فورس پوری طرح چوکس رہ کر کسی بھی ناخوش گوار واقعہ کی روک تھام کیلئے صف آرا ہوں۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے سختی سے تاکید کی کہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے پولیس تمام ریجن میں داخلی و خارجی راستوں پر سینپ چیکنگ کریں اور خصو صاً محرم کے دنوں میں جلوس کے روٹس کی کھڑی نگرانی یقینی بنائی جائے علاوہ ازیں عاشورہ کے جلوسوں کے روٹس کے ساتھ ساتھ دیگر تما م رہائشی مکانات وغیرہ میں رہائش پذیر ہر افراد کے کوائف کابھی پڑتال کریں اور مشکوک افراد کے خلاف فوراً کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ہدایت دیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان کا کہنا تھا کہ پولیس ہر صورت عوام سے دوستانہ رویہ رکھے اور محرم کے علاوہ بھی عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں۔ آئی جی پولیس نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ محرم الحرام کے خصوصی آیام کو پْر امن طریقے سے اختتام پذیر کرنے کیلئے پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاو ن کریں تاکہ تخریب کار عناصر کے ارادوں کو ناکام بنایا جاسکے اور یہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔