پنجگور کے عوام صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ سے مایوس ہیں ،رحمت صالح بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ،سابق ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ،مرکزی رہنما پھلین بلوچ نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے پنجگور کو تباہی سے ہمکنارکر کے شدید مالی اور جانی نقصان سے دوچار کردیا ہے پنجگور کے ہر شہر گاوں کوچہ متاثر باغات زرعی بندات تباہ ہوچکے ہیں پنجگور کے عوام صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ سے مایوس ہیں وفاقی حکومت اور عالمی اداروں سے پنجگور کی بحالی اور متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہیں نیشنل پارٹی اس دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں پنجگور کے عوام کی شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور متاثرین کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی محمد اسلام بلوچ پھلین بلوچ،حاجی صالح محمد بلوچ،صدیق بلوچ،فرہاد شعیب بلوچ،تاج بلوچ،عدنان سعید گچکی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھے،رحمت صالح بلوچ پھلین بلوچ حاجی محمد اسلام بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں یکم جولائی سے لیکر18 جولائی تک کی طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے پنجگور کو شدیدمالی وجانی نقصان سے دوچار کر کے دس معصوم لوگوں کی جانوں کو لیکر پنجگور کے زرائع معاش زراعت کو تباہی سے دوچار کردیا ہے پنجگور کے عوام اس وقت صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں ہزاروں لوگ بے گھر ہوکر کھلے اسمان تلے زندگی گزار رہے لیکن پنجگور کے غریب اور بے سہارہ لوگوں کی کوئی پرسان حال نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ حالیہ ں ارشوں کی پیش نظر محکمہ موسمات نے ایک ہفتے قبل الرٹ جاری کیا تھا لیکن پنجگور صوبائی حکومت خواب خرگوش میں رہے عوام محفوظ مکامات پر منتقل کرنے اور خصوصی اقدامات کرنے کے بجائے انتہائی نااہلی کا مظاہرہ کیا ہے انہون نے کہا کہ ایک طرف طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے دوسری طرف صوبائی وزیر کی میگا پروجیکٹ پنجگور کے عوام پر میگا مصیبت بن کر عوام پر ٹوٹ پڑا ہے پنجگور سٹی ایریا کو ایک طرف بارش نے شدید متاثر کیا ہے دوسر ی طرف میگا پروجیکٹ جو غیر منصوبہ بندی سے شروع کیا گیا وہ عوام پر مصیبت بن کر تمام شہر کو ڈوبا کر بارش عوام کے گھروں داخل ہوگیا جس سے سینکڑوں گھر بارش کے پانی سے مہندم ہوگئے حالیہ طوفانی بارش کی تباہی اپنی جگہ نام نہاد میگا پروجیکٹ نے سینکڑوں گھر مکانات زرعی بندات باغات اور فصلیں تباہ کردی ہے اس وقت پنجگور کے ہزاروں لوگ بے گھر اور لاکھوں لوگ متاثر ہوگئے ہیں پنجگور کے زرعی بندات باغات اور کھڑی فصلیں صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے